اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی کابینہ میں توسیع محض ایک دھوکہ: اکھلیش - اترپردیش کی خبریں

اکھلیش یادو نےکہا، اترپردیش کی بی جےپی حکومت میں کابینہ میں توسیع ایک دھوکہ ہے۔ ساڑھے چار سال جن کا حق مارا آج ان کو نمائندگی دینے کا ناٹک کیا جارہا ہے۔ جب تک نئے وزراء کے ناموں کی پٹی کا رنگ سوکھے گا تب تک تو سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہوجائے گا۔

یوگی کابینہ میں توسیع محض ایک دھوکہ: اکھلیش
یوگی کابینہ میں توسیع محض ایک دھوکہ: اکھلیش

By

Published : Sep 26, 2021, 8:38 PM IST

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی کابینی توسیع کو محض ایک دھوکہ قرار دیا ہے۔

یاو نے اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ اترپردیش کی بی جےپی حکومت کی کابینہ میں توسیع بھی ایک دھوکہ ہے۔ ساڑھے چار سال جن کا حق مارا آج ان کو نمائندگی دینے کا ناٹک کیا جارہا ہے۔ جب تک نئے وزراء کے ناموں کی پٹی کا رنگ سوکھے گا تب تک تو سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہوجائے گا۔ بی جے پی کے ناٹک کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوگی کابینہ میں سات نئے چہرے، جتن پرساد کو بھی ملی جگہ

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے سات نئے چہروں کو شامل کیا ہے جس میں کانگریس سے بی جے پی میں آئے سابق مرکزی وزیر جتن پرساد کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے وہیں چھ دیگر کو مملکتی وزیر بنایا گیا ہے۔ جس میں دلت، او بی سی سماج کے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details