اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exhibition Of Quranic Books And Sirat ul Nabi قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش کا اہتمام - مولانا آزاد لائبریری

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری کے سنٹرل ہال میں پیغمبرؐ اسلام کی زندگی پر مبنی اہم کتابوں، مخطوطات اور نوادرات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں كوفي رسم الخط میں حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا (780 AD) قرآن کو 'قرآنیت کتب سیرت النبی' کی نمائش کی زینت بنایا گیا۔

قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش کا اہتمام
قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 5:27 PM IST

قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش کا اہتمام

علیگڑھ:رسول اللہ کی سیرت کا دن منانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو تازہ کریں اپنی زندگی میں نافذ کریں اور آپ کے پیغام کو ُغیر مسلموں تک پہنچائے کیوں آپ پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں۔

عید میلاد النبی کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری میں 'قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور ضلع علیگڑھ کے رہائشیوں نے نمائش میں آکر تاریخی اور اہمیت کے حامل دستاویزات اور اصل مخطوطات کی زیارت کی۔

مولانا آزاد لائبریری کی لائبریری پروفیسر نشاط فاطمہ نے نمائش سے متعلق بتایا دو روزہ 'قرآنیات کتب و سیرت النبی' کی نمائش میں حضرت علی کے دست مبارک سے كوفي رسم الخط میں لکھے ہوئے قرآن کو بھی رکھا جس کو (780 AD) کا بتایا جاتا ہے۔ کوفی رسم الخط وہ رسم الخط ہوتا ہے جس میں زیر اور زبر نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید بتایا نمائش میں سیرت سے متعلق لائبریری میں موجود جتنے بھی دستاویزات ہے ان کو نمائش میں رکھا گیا ہے جیسے مختلف زبانوں میں قرآن مجید، احادیث اصل مخطوطات، سیرت سے متعلق تقریب 1200 کتابوں اور حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید کو بھی ہم نمائش میں رکھتے ہیں جس کا مقصد ان تمام تاریخی اور اہمیت کے حامل دستاویزات اور اصل مخطوطات کے بارے میں عوام معلوم چلیں اور وہ ان کو آکر پڑھے سمجھے اور ان پر عمل کریں۔

اے ایم یو کے ملازم ڈاکٹر اویس نے نمائش میں موجود دستاویزات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور نمائش کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اے ایم یو طلباء، ملازمین، اساتذہ اور ضلع علیگڑھ کے مقامی لوگوں کے لئے بہترین موقع ہوتا ہے جو ہر سال عید میلاد النبی کے روز ہی ملتا ہے جس میں وہ سیرت سے متعلق تمام اصل دستاویزات، خطاطی کو دیکھے، اہم کتابوں کو پڑھے اور اس پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Juloos Madhe Sahaba جلوس مدح صحابہ امین آباد سے پورے شان شوکت کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی قیادت میں نکلا

اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، یونیورسٹی لائبریرین، اہلکاران اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔عید میلاد النبی ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو دنیا بھر میں مسلمان مناتے ہیں، یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ خصوصاّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبیﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺکا تہوار بڑی ہی دھوم دھام سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details