اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Rafeeq on Bunkars یوگی سرکار میں بنکر طبقہ پریشان، کئی بار کی میٹنگ بے نتیجہ، ایم ایل اے رفیق انصاری - Exclusive Talk with MLA Rafeeq on Bunkars Issue

رکن اسمبلی رفیق انصاری نے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بنکرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بنکرز کو سبسڈی پر ملنے والی بجلی کو روک دیا گیا جس کے بعد بنکرز بجلی بل نہیں جمع کررہے ہیں۔ مقامی بجلی افسران بنکروں کے کنکشن کو کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ Exclusive Talk with MLA Rafeeq Ansari on Bunkars

MLA Rafeeq on Bunkars
MLA Rafeeq on Bunkars

By

Published : Dec 8, 2022, 1:40 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت میں بنکر طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنکرز کو سبسڈی پر ملنے والی بجلی کو یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار نے روک دیا تھا جس پر متعدد بار میٹنگ ہوئی غور وفکر ہوا لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ایسے میں مقامی بجلی افسران پاورلوم سے کنکشن کاٹ رہے ہیں۔ اس کے خلاف میرٹھ بنارس، مئو، اعظم گڑھ، بارہ بنکی اور امبیڈ کر نگر کے بنکرز نے کئی دنوں تک ہڑتال کی ہے۔ میرٹھ سے رکن اسمبلی رفیق انصاری بنکروں کے مسائل کے سلسلے میں آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔ بنکرز کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور کپڑا و پاور لوم ہتھ کرگھا کے کابینی وزیر راکیش سچان سے بھی ملاقات کرکے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ eavers are Worried and the talks are Inconclusive

یوگی سرکار میں بنکر طبقہ پریشان کئی بار کی بات چیت بے نتیجہ

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت سے رکن اسمبلی رفیق انصاری نے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بنکروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بنکرز کو سبسڈی پر ملنے والی بجلی کو روک دیا گیا جس کے بعد بنکرز بجلی بل نہیں جمع کررہے ہیں۔ مقامی بجلی افسران بنکروں کے کنکشن کو کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بنکرز کے مسائل پر غور و فکر جاری ہے۔ گزشتہ حکومت میں اس پر کئی بار میٹنگ ہوئی ہے۔ غور و فکر کیا گیا ہے لیکن نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی دوسری حکومت نے بنکروں کے لیے سولر پاور اسکیمز کا اعلان کیا لیکن بنکر مزدور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بنکروں کے لیے وہ سودمند ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بنکر کے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہے کہ وہ سولر لائٹ لگا سکیں۔ Exclusive Talk with MLA Rafeeq Ansari on Bunkars Issue

بجلی سبسڈی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے بنکر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنکرز کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں گے امید ہے کہ ملاقات نتیجہ خیز ہو گی اور مسائل کا حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے بنکر شدید پریشان ہیں کیونکہ ریشم اور دھاگے پر حکومت نے 12 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ہے ایسے میں بنکرز کی آمدنی میں کمی درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کی بنکاری طبقہ میں زیادہ تر مسلم سماج کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس پیشہ میں مشرقی اترپردیش میں امبیڈکر نگر، بنارس، مئو اور اعظم گڑھ میں بنکروں کی خاصی تعداد ہے۔ وہیں بارہ بنکی میرٹھ میں بھی بڑی تعداد میں بنکاری کے کام سے لوگ وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ بنکروں کو سبسڈی پر جو بجلی مل رہی تھی اسے بحال کیا جائے اس کے علاوہ ہماری کوئی مانگ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details