ملک میں کوئلے کی کمی کی وجہ سے ایک جانب جہاں اس کے تاجر پریشان ہیں تو وہیں اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کو پیتل نگری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور پیتل سے بننے والے ایکس پورٹ آئٹم میں کوئلہ کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ پیتل کے کسی بھی آئٹم کو بنانے کے لیے سب سے پہلے پیتل کو بھٹّیوں میں گلایا جاتا ہے۔ اس طرح سے مرادآباد میں کوئلہ کی کھپت زیادہ ہے۔
ملک بھر میں کوئلہ کی کمی کو لے کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مرادآباد کے کوئلہ ڈپو مالک سے بات چیت کی۔