اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہٹلر کے دور میں بھی ایسی آمریت نہیں تھی جیسی بی جے پی کے دور میں ہے: اکھلیش یادو - لکھیم پور معاملہ

اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھیم پور معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔

اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو
اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو

By

Published : Oct 4, 2021, 5:52 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 6:45 PM IST

اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے نے کسانوں کو کچل کر ہلاک کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے دور میں بھی ایسی آمریت نہیں تھی۔ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ مرنے والے کسانوں کے لواحقین کو 2 کروڑ روپیے معاوضہ دیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو

اس دوران اکھلیش نے پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسانوں کی شبیہ خراب کرنے کے لیے گاڑیوں کو جلایا ہے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اکھلیش یادو کو پولیس نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ حراست میں لے کر ایکو گارڈن میں رکھا ہے۔

حراست میں لینے کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ پولیس انہیں ایکو گارڈن چھوڑ کر خود وہاں سے چلی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین اور اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر بی جے پی کے کارکنان نے گاڑی چڑھا دی، جس میں 8 کسانوں کی موت ہوئی جبکہ سے متعدد کسان زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے بی جے پی کارکنان کی کئی گاڑیاں آگ کی نذر کر دی۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details