اردو

urdu

ETV Bharat / state

UPSC Qualified Saquib Alam: یوپی ایس سی کامیاب نوجوان محمد ثاقب کی قران و حدیث سے والہانہ وابستگی - یو پی ایس سی نتائج 2022

ماضی قریب میں یونین پبلک سروس کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں کئی طلبہ و طالبات نے کامیابی درج کرکے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ لکھنؤ کے ابرار نگر کے رہنے والے محمد ثاقب عالم نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے سائیکالوجی مضمون منتخب کیا تھا اور 179 رینک حاصل کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد ثاقب عالم نے کہا کہ محنت، جذبہ، حوصلہ اور جدوجہد مسلسل ہو تو کامیابی حاصل کرنا یقینی ہوتا ہے۔ UPSC Qualified Saquib Alam

یوپی ایس سی کامیاب نوجوان محمد ثاقب کی قران و حدیث سے والہانہ وابستگی
یوپی ایس سی کامیاب نوجوان محمد ثاقب کی قران و حدیث سے والہانہ وابستگی

By

Published : Jun 14, 2022, 4:57 PM IST

محمد ثاقب عالم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن کے بعد مہندرا کمپنی میں ملازمت حاصل کی، ملازمت کے دوران ہی میں نے فیصلہ کیا کہ یوپی ایس سی مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کی جائے۔ اس کے ذریعے ملک اور عوام کی خدمت کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے پوری دلجمعی کے ساتھ محنت کی اس دوران ثاقب نے ملازمت بھی ترک کردی اور محنت سے تیاری کی۔ UPSC Qualified Saquib Alam

یوپی ایس سی کامیاب نوجوان محمد ثاقب کی قران و حدیث سے والہانہ وابستگی

ثاقب نے کہا کہ بچپن سے ہی اسلامی احکامات پر عمل کرنے اور اور اللہ کے رسولﷺ کی سیرت کہ مطالعہ کر اس پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا تھا۔ تیاری کے دوران بھی ان تمام چیزوں پر عمل کرتا رہا اور اور بزرگان دین اور اللہ کے رسولﷺ کے سیرت کو اپنی زندگی میں اپنانے کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ رہا کہ وقت کی پابندی اور دلجمعی کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کرنا آسان ہوتا گیا اسی سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی کی تیاری کے لیے جو طلبا و طالبات آتے ہیں ان کو کچھ بنیادی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، جس سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی تیاری کرنے کے لیے پر عزم ہیں ان کو پوری دلجمعی کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے اور یو پی ایس سی نصاب کے متعلق معلومات حاصل کریں، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔

ثاقب نے دوسری اہم بات یہ بتائی کہ جو لوگ تیاری کر رہے ہیں اور کامیابی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں وہ اپنے آپ کو بیکار نہ سمجھیں بلکہ ان کو کامیاب زندگی گزارنے کے کئی راستے ہیں بعض افراد این جی او چلاتے ہیں تو کوئی کوچنگ سنٹر میں تعلیم دیتے ہیں۔ اگر کوئی طالب علم کچھ بھی نہ کر پائے تو تعلیم سے اس کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلیاں ہوتی ہیں اور یہ بہت اہم ہے۔

ثاقب عالم نے قرآن اور حدیث سے بھی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث مطالعہ کرنے کا ذوق رہا ہے اور اللہ کے رسولﷺ کی سیرت کا بھی مطالعہ کرتے ہیں، جس سے انسانی حقوق، آپسی بھائی چارہ اور اخلاقیات کا عمدہ درس ملتا ہے۔ انہوں نے سائیکلوجی مضمون منتخب کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ میری دلچسپی اس مضمون میں اس لیے رہی کیونکہ میں ٹیکنیکل بیک گراؤنڈ سے آتا ہوں اور اس مضمون میں بھی کئی ساری ٹیکنیکل چیزیں سامنے آتی ہیں، جس سے نتیجہ اخذ کرنا آسان ہوتا ہے۔ انسانوں کے حرکات وسکنات کے ذریعے اس کے مقاصد کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، لیکن سائیکلوجی ایک دلچسپ مضمون ہے۔ اس کو پڑھنے میں مزا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Saqib's success in UPSC: محمد ثاقب کی یو پی ایس سی میں کامیابی سے اہل خانہ میں خوشی

ABOUT THE AUTHOR

...view details