اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashfaq Saifi On Minority Schemes: یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی سے خاص بات چیت - اترپردیش کی خبر

لکھنؤ کے اندرا بھون میں عالمی یوم اقلیتی حقوق International Minority Rights Day کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے اراکین چیئرمین و حج اوقاف کے وزیر مملکت محسن رضا نے شرکت کی اور اقلیتوں کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری اسکیم کے بارے میں بتایا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کیسے محفوظ ہیں۔

یوپی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین اشفاق سیفی سے خاص بات چیت
یوپی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین اشفاق سیفی سے خاص بات چیت

By

Published : Dec 21, 2021, 2:04 PM IST

اس موقع سے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی Ashfaq Saifi On Minority Schemes نے کہا کہ کہ اتر پردیش حکومت نے کمیشن کی تشکیل جون ماہ میں دی تھی۔ اس دوران سے اب تک تقریباً 1100 کے قریب معاملے کمیشن کو موصول ہوئے ہیں جس میں سے 899 معاملات پر فیصلہ لیا ہے اور متاثرہ افراد کو انصاف دلایا گیا ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین اشفاق سیفی سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اقلیتی طبقہ کے طلبہ کے لیے متعدد اسکیز جاری ہیں۔ وظائف کا بندوبست ہے جس سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ حکومت کی جانب سے جاری اسکیم کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں رواں برس اقلیتی طبقہ کے سب سے زیادہ طلبا و طالبات نے یوپی ایس سی میں کامیابی درج کی ہے۔

ریاست میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہے تشدد اور مابلنچنگ کے واقعات پر انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد پر حکومت شکنجہ کس رہی ہے اور امید ہے جلد ہی اس میں کمی بھی آئے گی۔

ای ٹی وی بھارت نے سوال کیا کہ کیا اقلیتی کمیشن ریاست جیلوں میں قید اقلیتی طبقہ کے بے قصور افراد کی رہائی کی کوئی پہل کرے گا جس پر انہوں نے اپنے رد۔عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اس نوعیت کا کوئی بھی اقدامات نہیں کرے گا اور نہ ہی اس جانب کوئی غور فکر ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details