ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی نے ضلع سطح پر سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم انتخابی میدان میں کتنی سیٹوں پر لڑیں گے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022: پرگتی شیل سماجوادی پارٹی، اقلیتی مورچہ کے صدر سے خاص بات چیت - قوم ملت کی فلاح و بہبود پر کام کریں گے
اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں تمام سیاسی جماعتیں ووٹروز کو لبھانے کے لیے کوشش میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر سید محمد اشرف کچھوچھوی سے خاص بات چیت کی۔
اس پر انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہماری یہی سوچ تھی اس تنظیم کے ذریعے قوم ملت کی فلاح و بہبود پر کام کریں گے لیکن رفتہ رفتہ احساس ہوا کہ باضابطہ طور پر سیاسی جماعتوں میں شامل ہو کر ملت کی فلاح و بہبود کا کام بہتر طریقے سے کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایکٹیو سیاست میں داخل ہوئے۔
-
مزید پڑھیں:UP Polls 2022: 'منشور عوامی رائے کے مطابق تیار کیا جائے گا' - مہاراشٹر میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن کا حق ملنا چاہیئے: اشوک چوہان
- ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق
انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود، سماجی و تعلیمی اور سیاسی حوالے سے شراکت داری جیسے اہم مسئلے ہوں گے۔ انہوں نے 27 فیصد او بی سی ریزرویشن پر کہا کہ اس میں اضافہ کیے جانے کا ہمارا بھی مطالبہ ہے، کیوں کہ او بی سی میں متعدد ذات کے لوگ ہوتے ہیں جو تعداد میں کافی زیادہ ہیں اس رو سے ذات کے اعتبار سے مردم شماری ہونی چاہیے اور 27 فیصد سے بڑھانا چاہیے۔