ریاست اتر پردیش میں کل سات مرحلے میں اسمبلی انتخابات UP Election 2022 ہونے ہیں۔ جس میں سے چار مرحلے کا انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔
جونپور میں آخری مرحلہ میں انتخابات ہونا ہے جس کو لے کر تمام سیاسی جماعتیں کمر بستہ نظر آرہی ہیں اور رائے دہندگانوں کو طرح طرح کے وعدوں و ارادوں سے لبھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور اپنی اپنی کامیابی کو لیکر مطمئن بھی نظر آرہے ہیں۔
انتخابی تشہیر میں حصہ لینے کے لئے ضلع سہارنپور سے تعلق رکھنے والے سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر عمران مسعود ان دنوں پوروانچل کے دورے پر ہیں آج وہ جونپور کی شاہ گنج اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
سابق وزیر و موجودہ رکن اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئ کے لیے مسلم علاقوں میں عوامی رابطہ کر شیلیندر یادو عرف للئ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ 2022 کا اسمبلی انتخابات سماجوادی بنام بی جے پی ہے اس لئے ایسی حالت میں مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آیا۔ اس لئے بی جے پی کو ناکام کرنے کے لیے میں نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔