اردو

urdu

By

Published : Nov 15, 2022, 7:41 AM IST

Updated : Nov 15, 2022, 12:31 PM IST

ETV Bharat / state

Salman Khurshid On Muslims Issue سلمان خورشید سے مسلم مسائل پر بات چیت

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ملک میں مذہب کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت اور مسلمانوں کے مسائل پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ Interview With Salman Khurshid On Muslims Issue

سلمان خورشید سے مسلم مسائل پر بات چیت
سلمان خورشید سے مسلم مسائل پر بات چیت

لکھنئو: کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے ملک میں مذہب کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت اور مسلمانوں کے مسائل پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت یکساں سول کوڈ لانے سے قبل بھارتی شہریوں کو مثالی شہری بنانے کی ضرورت ہے۔

سلمان خورشید سے مسلم مسائل پر بات چیت

سلمان خورشید نے کہا کہ مذہب کے نام پر ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت کا سب سے مؤثر جواب یہ ہے کہ ہم محبت اور آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جس میں ماب لنچنگ، حجاب، مدارس کی تعلیم کو متاثر کرنا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ہندو مسلم کے مابین پھیلائی جانے والی نفرت ہے۔ Interview With Salman Khurshid On Muslims Issue

انہوں نے کہا کہ انڈین مسلم فار سیول رائٹ کے نام سے ایک تنظیم کی بنائی گئی ہے جس میں ملک کے نامور اور سیاسی رہنما دانشور کو ذمہ داری دی گئی ہے اس تنظیم کے ذریعے مسلمانوں کے نہ صرف سیاسی مسائل حل کیے جائیں گے بلکہ ان کی انفرادی وہ مجموعی مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیش قدمی ہے اور اس کا ساتھ ملک کے سبھی مسلمانوں کو دینا چاہیے یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ کہ قوم کے فلاح و بہبود کے لئے یہ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک دو میٹنگ منعقد کی گئی ہے آنے والی میٹنگ بنگلورو میں ہوگی اور جس میں غیر جانب دار میڈیا ہاؤس کی تشکیل پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔ Salman Khurshid On Muslims Issue

سلمان خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لوگ ریجیکٹیڈ رہنما ہیں اپنے سیاسی قائدین سے نہ ہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کے قائد ہیں اور مسلمان نہیں کہہ سکتا ہے کہ یہ ہمارے قائد ہیں اس کی بنیادی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے ہم لوگوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیا ہے اور ہم لوگ ان کے امیدوں و پر کھرے نہیں اترتے ہیں اس کی چند وجوہات ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کی سیاسی پارٹیاں مسلم ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن مسلمانوں کو قیادت کی ذمہ داری دینا نہیں چاہتی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے شعور و فکر کو بیدار کرنا اور سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنا ہے۔ Interview With Salman Khurshid On Muslims Issue

یہ بھی پڑھیں: Talks to salman khurshid: آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، سلمان خورشید

Last Updated : Nov 15, 2022, 12:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details