اترپردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے قومی صدر کے بیٹے نے ارون راج بھر سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ہم لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چونکہ بھاگیداری سنکلپ مورچہ کے قائد اوم پرکاش راج بھر کو کہا گیا تھا کہ بی جے پی اور کانگریس علاوہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد کی بات کریں، اس لیے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملات کر کے اتحاد پر بات کی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنانے کے لیے جد و جہد کریں گے۔'
اسدالدین اویسی بھاگیداری سنکلپ مورچہ کا حصہ نہیں! - uttar pradesh assembly election 2022
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیاں اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لیے پرزور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے اتحاد کے لیے بھی سرگرم ہیں۔
اسدالدین اویسی بھاگیداری سنکلپ مورچہ کا حصہ نہیں!
غور طلب ہے کہ اوم پرکاش راج بھر کی قیادت میں بھاگیداری سنگل مورچہ کا ایک طرف مئو ضلع میں مہا پنچایت ہے تو دوسری طرف اسدالدین اویسی مظفرنگر میں ریلی سے خطاب کیے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو جگہ کا پروگرام اس جانب اشارہ کر رہا ہے کہ کیا اسد الدین اویسی مورچہ کا حصہ ہیں یا نہیں؟