اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exclusive Interview Rakesh Tikait: 'ہار جیت کسی کی بھی ہو پر مظفرنگر میں امن قائم رہنی چاہیے' - اسٹرانگ روم کے باہر سیاسی جماعتوں کے رہنما کا دھرنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ' حکومت پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ Exclusive Interview Rakesh Tikait

exclusive interview with kisan union rakesh tikait
Exclusive Interview Rakesh Tikait: 'ہار جیت کسی کی بھی ہو پر مظفرنگر میں امن قائم رہنی چاہیے'

By

Published : Mar 8, 2022, 6:05 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور اب 10 مارچ کو نتائج کا اعلان ہونا ہے اس سے قبل ریاست میں پیشین گوئیوں کا بازار گرام ہے۔ وہیں اسٹرانگ روم میں موجود ای وی ایم کی حفاظت کے لیے جہاں پولیس انتظامیہ تعینات ہیں وہیں سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی اسٹرانگ روم کے باہر حفاظت کی غرض سے بیٹھے ہیں۔ اس درمیان مظفر نگر کے کوکڑا منڈی میں موجود اسٹرانگ روم کا جائزہ لینے پہنچے راکیش ٹکیٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کی۔ Exclusive Interview Rakesh Tikait

ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ بات چیت کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہاکہ' وہ منڈی آئے تھے اور گنتی کے مقام کا بھی جائزہ لیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' ہمیں حکومت پر بھروسا نہیں پہلے بھی کاؤنٹنگ میں گڑبڑی ہوچکی ہے ہم کسانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے دیے ووٹ کی حفاظت کے لیے آپ دو دن اپنے کاموں سے چھٹی لینے اور نو اور دس مارچ کو اپنے ٹریکٹروں ٹرولیو کے ساتھ مظفرنگر پہنچیں۔ مزید اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان بھی لے کر آئیں۔ ہم گڑبڑی نہیں ہونے دیں گے، ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں اس بار کاؤنٹنگ میں گڑبڑی ہونے کے پورے آثار ہیں، ہماری مظفرنگر کی عوام سے اپیل ہے کہ ہار جیت کسی کی بھی ہو پر مظفر نگر میں امن قائم رہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details