بارہ بنکی: ملک بھر میں نفرت کا ماحول دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے، جس کی وجہ سے تنازع کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اسلام میں تمام مسائل کے حل بتائے گئے ہیں۔ اس مسئلے پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے اسٹیشن والی مسجد کے امام قاضی مفطی فیصل ظہیر قاسمی نے کہا کہ تمام انسان ایک ہی ماں اور باپ سے پیدا ہوئے ہیں۔ اسلام نے غیر مسلمانوں کو خونی رشتہ دار بتایا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے اسٹیشن والی مسجد کے امام قاضی فیصل ظہیر قاسمی نے اسلام میں جذبات اور اس کے احترام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہم رسول اللہ سل علیہ سلم کی مکمل زندگی Life and lessons of Prophet Muhammadکا مطالعہ کریں تو پتہ چلے گا، ان کی مکمل زندگی دوسروں کے جذبات کے احترام میں گزری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ پر جو قرآن نازل ہوا اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ تمام انسان ایک ہی ماں اور باپ سے پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر مسلمانوں کے جزبات کا احترام اسی طرح کرنا ہے، جیسے ہم اپنے بھائی کا کرتے ہیں۔ اسلام میں جزبات کی بہت اہمیت ہے، بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ پوچھے جانے پر اگر کسی مومن کے جزبات مجروح ہوتے ہیں، تو اس صورتحال میں ان کا لا عمل کیا ہونا چاہیے، فیصل ظہیر قاسمی نے کہا کہ ہمارا بحیثیت مسلمان کردار ہمارے نبی کے بتائے راستے پر ہونا چاہیے۔