ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد پہنچے اتر پردیش اترا کھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔ وہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔
ڈاکٹر عزیز قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'آنے والے انتخابات میں سبھی پارٹیوں کو ایک ہونا چاہیئے کیونکہ بی جے پی لوگوں کو بانٹنے کا کام کررہی ہے۔
اتر پردیش کے کاس گنج الطاف معاملے پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'الطاف پر ظلم ہوا ہے، ناانصافی ہوئی ہے۔ یہ لوگ انسانوں کے خون سے تاریخ لکھنا چاہتے ہیں۔'
تری پورا معاملہ پر بولتے ہوئے عزیز قریشی نے کہا کہ 'تریپورہ معاملہ پر جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے وہاں ظلم ہورہا ہے یہ حکومت ظلم کرنے اور کرانے میں آگے ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'تمام سیکولر پارٹیاں اتحاد کریں تاکہ بی جے پی شکست دے سکیں۔ اگر سبھی سیکولر پارٹیوں نے اتحاد نہیں کیا تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا فرقہ وارانہ طاقتیں زندہ رہیں گی۔ آنے والے ریاستی انتخابات تک بہت زیادہ خطرناک نتیجے نکلیں گے۔