اترپردیش اسمبلی انتخابات اور موجودہ حالات کے پیش نظر مظفرنگر کے مشہور شاعر اور صحافی ڈاکٹر تنویر گوہر Famous poet and Journalist Dr. Tanveer Gohar نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے 21 جنوری سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگا۔ وہیں، ضلع مظفر نگر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری ہوگی۔ ساتھ ہی اس اسملبی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے زور آزما رہی ہیں۔ اس صورتحال پر مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے اپنے کلام سے سماں باندھا۔
Tanveer Gauhar On UP Assembly Polls: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت
اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Election UP 2022 کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدوارواں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف موجودہ حالات کے پیش نظر معروف شاعر ڈاکٹر تنویر احمد نے اپنے شعری کلام کے ذریعے رائے دہندگان کو بیدار کیا۔
ڈاکٹر تنویر گوہر نے انتخابات کے تعلق سے رائے دہندگان کو اپنی شاعری اور گفتگو کے ذریعے بہترین پیغامدیا۔ ان کے چند اشعار اس طرح ہیں۔:
اب کے تلاش کیجیے حربہ کوئی نیا
ترکیب ڈھونڈ لائے جا کر نئی کوئی
دیر و حرم کا کھیل تو پارینہ ہوگیا
نیتاجی چال سوچے اب دوسری کوئی
مسند اقتدار پر گوہر
پارٹی کوئی سی بھی آجائے
نیتیں ایک ہیں جدا چہرے
ان سے ہوشیار ہی رہا جائے
غریبوں کو لبھایا جا رہا ہے
الیکشن کو جمایا جا رہا ہے
دکھا کر خواب مستقبل مسلسل
فقط اُلّو بنایا جا رہا ہے
واضح رہے کہ انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نمائندوں کے طرف سے الیکشن میں کیے جانے والے اخراجات کی حد متعین کی جاتی ہے تاکہ وہ تشہیر پر بے شمار پیسہ خرچ نہ کریں، لوگوں کو لالچ دے کر ووٹ حاصل کرنے کے لئے کسی طرح کی اسکیم نہ چلائیں، ووٹرز کو اپنی طرف متاثر کرنے کے لئے کھانے پینے کا لنگر نہ چلائیں، اپنے کارکنوں کے لئے کھانے پینے کے لیے طے شدہ اخراجات سے ہی کام چلائیں، الیکشن کمیشن اس طرخ کی کئی دیگر گائیڈ لائنزجاری کرتی ہے۔