لکھنئو: ریاست اتر پردیش کے اقلیتی فلاح حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت کو اعداد و شمار حاصل ہوچکے ہیں اس کے بعد وزیر اعلی سے اس معاملے پر بات چیت ہوگی اور مستقبل میں طلبا و طالبات کو مین اسٹریم تعلیم سے کیسے جوڑا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دانش آزاد انصاری نے کہا کہ مدرسہ سروے سے کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی نہیں ہوگی فقط اعداد وشمار حاصل کرنے کے لیے سروے کیا گیا ہے۔ کچھ مخالف لوگ مدارس کے ذمہ داران کو گمراہ کررہے تھے۔ Interview With Danish Azaad On Madrasas Survey
سوال: اتر پردیش کے مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو سے امداد یافتہ مدارس کے طلبا و طالبات کو این سی ای آر ٹی کتابیں حکومت نہیں دے سکی ایسے میں غیر منظور شدہ مدارس کو کیسے فائدہ دے گی؟
اس پر دانش آزاد انصاری نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طلبا و طالبات کے والدین کے اکاونٹ میں کتاب کے لیے رقم منتقل کردی گئی ہے بقیہ طلبا و طالبات کو اس سہولت سے جلد ہی فائدہ پہنچایا جائے گا۔
سوال: مدرسہ ای لرنگ ایپ ابھی تک گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں حالانکہ حکومت اسے بڑی حصولیابی شمار کرارہی ہے؟
انہوں نے کہا ہوسکتا ہے کچھ ٹیکنیکل پریشانی ہو جس کی وجہ سے پلے اسٹور پر نہیں لیکن جلد ہی وہ خامیاں دور کرلی جائیں گی۔