اردو

urdu

ETV Bharat / state

اداکارہ خوشی اختر سے خصوصی گفتگو - Exclusive interview with actress Khushi Akhtar

فلم ’ضلع مرادآباد' کی اداکارہ خوشی اختر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں بچپن ہی سے فلمیں دیکھنے اور بہت کچھ سیکھنے کا شوق تھا وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور اب وہ فلمی دنیا میں اپنا اور اپنے شہر مراد آباد کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ خوشی اختر سے خصوصی گفتگو
اداکارہ خوشی اختر سے خصوصی گفتگو

By

Published : Jul 20, 2020, 8:10 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے رہائشی صدف خان بچپن سے ہی فلمیں بنانے کا شوق رکھتے تھے۔ صدف خان ممبئی پہنچے اور انہوں نے فلمی دنیا کے کئی اداکار، اداکارہ اور اور فلم ہدایت کاروں سے ملاقات کی۔ آخرکار صدف خان نے 'ضلع مراد آباد' کے نام سے ایک ٹیلی فلم بنائی جس میں خوشی اختر نے اہم کردار ادا کیا۔

فلم اداکارہ خوشی اختر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ 'یہ ان کی پہلی فلم ہے، فلم کے ہدایتکار صدف خان نے انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع دیا۔

اداکارہ خوشی اختر سے خصوصی گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ 'اب ان کی اگلی فلم 'بھائی گیری' آنے والی ہے، اداکارہ خوشی اختر نے بتایا کہ 'ضلع مراد آباد' فلم میں رضا خان کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا۔ رضا خان نے بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں کام کیا ہے اور ضلع موراد آباد فلم میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریا چکرورتی کو دھمکی آمیز پیغامات

اداکارہ خوشی اختر نے کہا کہ 'انہیں بچپن ہی سے فلمیں دیکھنے اور بہت کچھ سیکھنے کا شوق تھاوہ ایک میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا میں اپنا اور اپنے شہر مراد آباد کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details