اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹ کے ذریعے منفرد شناخت بنانے والے محمد اعظم سے خصوصی بات چیت - مرادآباد کے محمد اعظم کے بارے میں

ملک ہندوستان میں ہنر مندوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن مرادآباد کے محمد اعظم ان تمام میں منفرد شناخت بنائے ہوئے ہیں۔ محمد اعظم پیروں سے معزور ہیں مگر ان کا جذبہ بہت بڑا ہے اور اسی جذبے اور ہمت سے وہ آج اس مقام پر ہیں کہ وہ کسی بھی طرح کی تصویر یا پھر کسی بھی آئٹم کا نمونہ ہوبہو تیار کر دیتے ہیں، جس کے لیے وہ پورے شہر میں مشہور ہیں۔ Conversation with Muhammad Azam

Conversation with Muhammad Azam
آرٹ کے ذریعے منفرد شناخت بنانے والے مرادآباد کے معزور مصور، نقاش محمد اعظم سے خصوصی بات چیت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 3:53 PM IST

آرٹ کے ذریعے منفرد شناخت بنانے والے مرادآباد کے معزور مصور، نقاش محمد اعظم سے خصوصی بات چیت

مرادآباد: مرادآباد کے رہنے والے محمد اعظم ایک بہترین نقاش ہیں۔ محمد اعظم جسمانی طور پر معذور ہیں مگر ان کا ہنر ان کو ایک اہم مقام دلاتا ہے۔ محمد اعظم کو کسی بھی تصویر یا آئٹم کا نمونہ بنانے میں کافی مہارت حاصل ہے اور ان کو یہ ہنر وراثت میں ملا ہے۔

ہمارے ملک میں ہنر مند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔ مرادآباد ایک صنعتی شہر کے طور پر پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور یہاں سے پوری دنیا میں پیتل کی بنی مصنوعات اور دیگر اہم چیزوں کا ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ پیتل ہو یا کوئی اور دھات ان میں یہاں کے کاریگر اپنی انگلیوں کا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مرادآباد کے بھٹّی اسٹریٹ میں رہنے والے محمد اعظم نمونہ بنانے کا کام کرتے ہیں۔ پہلے ان کے والد یہ کام کیا کرتے تھے۔ والد کے بعد اب محمد اعظم یہ کام کرتے ہیں۔ محمد اعظم پیروں سے معزور ہیں مگر ان کا جذبہ بہت بڑا ہے اور اسی جذبے اور ہمت سے وہ آج اس مقام پر ہیں کہ وہ کسی بھی طرح کی تصویر یا پھر کسی بھی آئٹم کا نمونہ ہو بہو تیار کر دیتے ہیں اور جس کے لیے وہ پورے شہر میں مشہور ہیں۔


ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد اعظم نے بتایا کہ ان کو یہ ہنر وراثت میں ملا ہے۔ وہ کسی بھی طرح کا پیٹن تیار کر سکتے ہیں چاہے وہ کوئی تصویر ہو یا میٹل کا کوئی اور آئٹم، وہ ہر طرح کی نقاشی میں ماہر ہیں۔ ان نمونوں کو تیار کرنے کے لیے محمد اعظم بالو، مٹی، موم، شیشہ اور دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہیں۔

اعظم نے بتایا کہ وہ الگ الگ موقعوں پر ملک کے نام چین لوگوں کے مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانی چہرے کا بھی ہو بہو نمونہ تیار کر سکتے ہیں، جس کے لیے وہ کچھ ایسے کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں جو جلد کو نقصان نہیں پہنچاتے اور ایک عمل کے بعد وہ انسانی چہرے کا بھی نمونہ تیار کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم مزید کہتے ہیں کہ وہ بچپن سے یہ کام کرتے ہیں ان کو شروع سے ہی آرٹ بنانے کا شوق تھا اور اب یہی شوق ان کی روزی روٹی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ یوم دستور ہند کے موقع پر بھی انہوں نے موم اور مٹی کی مدد سے بہترین نقاشی کی، جو ان کے ہنر کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ محمد اعظم اپنے ہنر کے ماسٹر ہیں اور ان کے جیسی نقّاشی کرنے والے کاریگر شھر میں بہت کم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details