جن مسلم بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اسکولوں میں نہیں ہوپارہی ہے، ان کے لیے ملت کے بہی خواہوں نے جوحل دریافت کیاہے، وہ یہ ہے کہ ان اسکولوں میں جانے والے بچوں کے لیے مکاتب قائم کیے ہیں،جہاں بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک مناسب متبادل ہے۔
اترپردیش میں غازی آباد کے لونی میں مولانا عمر ندوی نے دینیات مکتب کے نام سے ایک ایسا ہی دینی مدرسہ قائم کیا ہے جہاں بچوں کو دینی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مکتبہ، لونی کے لکشمی گارڈن میں واقع ہے۔
آج اس مکتب میں کیرالہ کے سنی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (ایس ایس ایف) کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں دینیات کے تمام بچوں نے شرکت کی، جہاں بچوں نے تقریر و تحریر کے علاوہ قرآت کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر تمام طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان بچوں میں سے چند کا انتخاب کیا گیا جنہیں ایس ایس ایف (SSF) کی جانب سے قومی راجدھانی دہلی میں ہونے والے ریاستی سطح کے اسلامی اور دینیات پر مبنی مقابلے میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔