اردو

urdu

ETV Bharat / state

جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تالاب کی کھدائی - نوئیڈا کی خبر

پردھان منتری جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے اترپردیش کے ضَلع گوتم بدھ نگرمیں محکمہ کے افسران مصروف ہیں۔

پردھان منتری جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تالاب کی کھدائی

By

Published : Sep 20, 2019, 8:00 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:07 AM IST

اترپردیش کے ضَلع گوتم بدھ نگرمیںپردھان منتری جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے تحت ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع کی تحصیلوں میں تالابوں کی کھدائی اور تزئین کا کام جاری ہے،

اس مہم کا مقصد گرتی زمینی سطح کو بچانا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر پرسون دویدی کی سربراہی میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر اسداللہ پور میں 8370 مربع میٹر تالاب پرکھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

تالاب کی کھدائی کے دوران تحصیل صدر کے عملہ اور پولیس فورس کی موجودگی میں اس کام کو انجام دیا جارہا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر پرسون دویدی کے مطابق پردھان منتری جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے میں تالاب کی کھدائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت اسداللہ پور میں 8370 مربع میٹرتالاب کی کھدائی ہوچکی ہے اور افسران مذکورہ کام میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details