سنبھل:اترپردیش کے سنبھل ضلع میں سماج وادی پارٹی کے دو اہم سیاسی رہنما اقبال محمود اور شفیق الرحمان برق کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔رکن اسمبلی اقبال محمود نے رکن پارلیمان برق پرتقنید کی۔
سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر اور سنبھل صدر سیٹ سے رکن اسمبلی اقبال محمود نے اپنی ہی پارٹی کے سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اب سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے۔
رکن اسمبلی اقبال محمود نے نے کہا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کی سیاست میں سرگرمیاں کم ہونے لگی ہیں۔سیاسی میدان میں بہت کم نظر آتے ہیں ۔بہے بہتر یہ ہوتا کہ ڈاکٹر صاحب سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیتے۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کے بارے میں بات چیت کی جائے۔
رکن اسمبلی نے کہاکہ رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق مایاوتی کی تعریف کرتے ہیں۔ مایاوتی نے ایسا کیا کردیا ہے جس کی تعریف کی جائے۔ان کی تعریف کیوں کی جائے گی۔