اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav in Meerut اکھلیش یادو آج میرٹھ پہنچے،بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا - سماج وادی پارٹی کے سربراہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو میرٹھ کے دورے کے دوران بی جے پی کی قیادت والی ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوں نے ملک میں دستور کو بچانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے ساتھ آنے کی بات کہی..

اکھلیش یادو آج میرٹھ پہنچے،بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا
اکھلیش یادو آج میرٹھ پہنچے،بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا

By

Published : Jul 28, 2023, 4:45 PM IST

میرٹھ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور ریاست اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا میرٹھ پہنچنے پر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے اسمبلی رکن رفیق انصاری، شاہد منظور اور اتل پردھان نے میرٹھ میں سوایا ٹول پر ہزاروں پارٹی کارکنان کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پچھلے دنوں میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے چھ کانوڑیوں کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اکھیلیش یادؤ نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہوگی حکومت کی طرف ایک ایک کروڑ معاؤضہ دیے جانے کے ساتھ ان کے گھر میں سے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دینے کا مطالبہ کیا۔

اکھلیش یادو نے ملک میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد انڈیا نام کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو ملک کے دستور کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد انڈیا جو بھارت میں جمہوریت،آئین دستور اور عام لوگوں کے حق لئے لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2024 میں عوام کو ایک ایسی پارٹی کو ملک کی باگ ڈور سونپے جو تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلے اور صرف اور صرف ملک کی ترقی کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Yogi On Officers لوگوں کی شکایت کو سنجیدگی سے لیں افسران، یوگی

اکھلیش یادو نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو محاذ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ جو بھی جماعت بی جے پی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہو وہ انڈیا محاذ کے ساتھ آئے.ہم چاہتے پیں کہ تمام سیکولر پارٹیاں اس اتحاد کا حصہ بنے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details