پریاگ راج:اترپردیش کے ضلع مئو سے سابق ایم ایل اے و شہ زور لیڈر مختار انصاری کے برادر نسبتی عاطف رضا عرف شرجیل کو پریاگ راج کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں سات دنوں کی تحویل میں انفورسمنٹ دائرکٹوریٹ(ا ی ڈی) کے سپرد کردیا۔Sharjeel sent to 7day ED remand
ای ڈی نے پیر کو عاطف رضا عرف شرجیل رضا کو گرفتار کرنے کے بعد منگل کو جسٹس سنتوش رائے کی عدالت میں پیش کیا۔ جج نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد عاطف کی سات دنوں کی کسڈی منظور کرلیا۔ای ڈی کی ٹیم اب مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری اور ان کے ماما شرجیل رضا کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کرے گی۔
ڈسٹرکٹ سرکاری وکیل فوجداری گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ عاطف رضا عرف شرجیل رضا کی کسڈی ریمانڈ عدالت نے کچھ شرطوں کے ساتھ منظور کی ہے۔ یہ ریمانڈر آٹھ نومبر سے پندرہ نومبر کی دوپہر دو بجے تک رہے گی۔ اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنا ہوگا۔ شرجیل کینسر کا مریض ہے لہذا ای ڈی کو اسے ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے غازی پور کے ضلع جیل سے شرجیل رضا کے پیر کو باہر آتے ہی گرفتار کرلیا تھا۔