اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blind T20 World Cup بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا یووراج سنگھ نے باضابطہ آغاز کیا - تاو دیوی لال اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز یوراج سنگھ نے نابینا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں، 3rd t20 World Cup For The Blind

نابینا ٹی20 ورلڈ کپ کا یووراج سنگھ نے باضابطہ آغاز کیا
نابینا ٹی20 ورلڈ کپ کا یووراج سنگھ نے باضابطہ آغاز کیا

By

Published : Dec 6, 2022, 1:42 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی کے تاو دیوی لال اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز یوراج سنگھ نے نابینا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں، Ex Indian Cricketer Yuvraj Singh Inaugurates 3rd t20 World Cup For The Blind

نابینا ٹی20 ورلڈ کپ کا یووراج سنگھ نے باضابطہ آغاز کیا

ہریانہ کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر اور سابق ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ، ڈاکٹر مہنتیش جی کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا (CABI) کے صدر اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن یووراج سنگھ، جو اس ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں، ریمنڈ موکسلے، سکریٹری جنرل، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ (WBC)،‏ سوامی نربھیانند سرسوتی، صدر، رام کرشن ویویکانند آشرم، گدگ اور بیجاپور، کرناٹک کے ساتھ چند دیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آج تقریب میں سمرتھنم کے ثقافتی ونگ جس میں بصارت سے محروم اور چند گونگے بہرے فنکار شامل تھے انہوں نے دل کو چھونے والا گانا اور ایک میوزیکل میڈلی سندھا نے پیش کیا۔

سمرتھانم ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ 2010-2011 سے نابینا افراد کے لئے کرکٹ کی حمایت کر رہا ہے۔ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال، جنوبی افریقہ، سری لنکا سمیت کل سات ٹیمیں میزبان اور دو مرتبہ دفاعی چیمپئن بھارت 11 دنوں تک چلنے والے ورلڈ کپ میں 24 میچ کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Cricket Tournament Organized by Army رامبن میں فوج کی جانب سے منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

لیکن افسوس کا مقام یہ رہا کہ پاکستانی ٹیم افتتاحی تقریب میں شامل نہیں ہوسکیگی ویزا کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اسلام آباد میں پھنسی ہوئی ہے ممکن ہے کہ کل کسی وقت پاکستانی ٹیم بھارت پہنچے گی۔

دہلی/این سی آر کے علاوہ، ہندوستانی ٹیم کے میچ گوا کے پنجی، اڈیشہ کے کٹک، مدھیہ پردیش کے اندور اور کیرالہ کے کوچی جیسے شہروں میں کھیلے جائیں گے، جس کے دو سیمی فائنل اور گرینڈ فائنل بنگلورو میں ہوں گے۔

ہندوستانی ٹیم اجے ریڈی کی کپتانی میں، منگل 06 دسمبر 2022 کو فرید آباد کے سلیج ہیمر گراؤنڈ میں ابتدائی میچ میں نیپال کا سامنا کرے گا، ایک دن بعد دہلی کے ڈی ڈی اے سری فورٹ اسپورٹس میں ہندوستان اور پاکستان کا بڑا ٹاکرا ہوگا۔

سابق ہندوستانی کرکٹر یووراج سنگھ نے کہا کہ جب کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا (CABI) نے پہلی بار مجھ سے رابطہ کیا تو میرے ذہن میں پہلا خیال آیا کہ جب میں اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے یہ بات سمجھ میں میں نہیں بلکہ وہ زندگی حقیقی ہیرو ہیں۔ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہئے ۔Ex Indian Cricketer Yuvraj Singh Inaugurates 3rd t20 World Cup For The Blind

ABOUT THE AUTHOR

...view details