مرادآباد:ریاست اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس رہنما عمران مسعود مرادآباد پہنچے اور درگاہ حضرت سلطان صاحب پر حاضری دی۔ سابق رکن اسمبلی درگاہ کے میدان میں اقلیتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے اور بی جے پی کو شکست دینے میں ہماری مدد کرنی چاہئے۔ ہمیں کانگریس کو جیتنے کی بات کرنی چاہئے، ہمیں دوسروں کی لکیر مٹانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنی ایک لمبی لکیر کھینچنی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر عمران مسعود نے کہا کہ ملک کے اندر لڑائی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ ایک پول پر وزیر اعظم نریندر مودی ہیں اور دوسرے پول پر راہل گاندھی ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی کی اس لڑائی میں ہم اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔