اردو

urdu

ETV Bharat / state

Flowers Showered On The Worshipers in Rampur: جمعۃ الوداع پر سابق بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا نے نمازیوں پھول برسائے - رامپور کی خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں جمعۃ الوداع کے موقع پر بی جے پی کے سابق امیدوار بھارت بھوشن گپتا نے جامع مسجد پہنچ کر نمازیوں پر پھولوں کی بارش کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر بھارت بھوشن گپتا نے کہا کہ رامپور کی گنگا جمنی تہزیب صدیوں پرانی ہے، اسے ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔Ex BJP candidate Bharat Bhushan Gupta showered flowers on the worshipers

جمعۃ الوداع پر سابق بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا نے نمازیوں پھول برسائے
جمعۃ الوداع پر سابق بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا نے نمازیوں پھول برسائے

By

Published : Apr 30, 2022, 3:49 PM IST

رامپور:جمعۃ الوداع کے موقع پر رامپور میں آج کچھ الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ایک طرف جہاں مسلمان اس بات سے مایوس نظر آ رہے تھے کہ رامپور کی صدیوں پرانی روایت جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع قائم نہیں ہو سکا۔ وہیں دوسری جانب رامپور میں ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا کہ حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے سابق امیدوار بھارت بھوشن گپتا جامع مسجد کے صدر دروازے پر پہنچے اور انہوں نے جامع مسجد سے نماز ادا کرکے نکلنے والے مصلین پر پھولوں کی بارش کی۔ نمازیوں کو پھول دیکر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔Ex BJP candidate Bharat Bhushan Gupta showered flowers on the worshipers

جمعۃ الوداع پر سابق بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا نے نمازیوں پھول برسائے

اس موقع پر بھارت بھوشن گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپس میں بھائی ہیں ایک ساتھ رہتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپسی محبت اور بھائی چارہ ختم نہیں ہونا چاہیے اسی پیغام کو لیکر آج ہم جامع مسجد پہنچے ہیں اور پھولوں سے نمازیوں کا استقبال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رامپور کے ہندو مسلمانوں کی کافی قدیم گنگا جمنی تہزیب ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو عید کی پیشگی مبارکباد بھی دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jumat-ul-Wida 2022: 'رامپور میں جمعۃ الوداع کا اہتمام حسب روایت کیا جائے گا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details