اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں سابق فوجی گرفتار - ex-army man arrested

سابق فوجی سوربھ شرما کو یوپی اے ٹی ایس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں سابق فوجی گرفتار
پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں سابق فوجی گرفتار

By

Published : Jan 11, 2021, 8:16 PM IST

اتر پردیش کے ہاپوڑ علاقے میں واقع بہادر گڑھ کے بہونی گاؤں کا رہائشی سابق فوجی سوربھ شرما کو یوپی اے ٹی ایس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔

وہیں گجرات کے گودھرا سے انس گٹیلی نامی اے ایس آئی سے قریبی تعلقات رکھنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔

انس نے سوربھ شرما کو خفیہ معلومات بھیجنے کے بعد متعدد بار اس کے بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کیا تھا۔

یو پی اے ٹی ایس کی ٹیم فی الحال دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

وہیں انس نے تفتیش کے دوران یہ بھی بتایا تھا کہ اس نے دو سے تین بار سوربھ شرما کی اہلیہ نیہا کے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجی تھی۔

اس سلسلے میں سوربھ نے بتایا کہ بیوی نیہا کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے وہ الگ رہ رہی ہے۔ ایسے میں ، اے ٹی ایس کی ٹیم یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس پورے معاملے میں نیہا کا کیا کردار ہے۔

یوپی اے ٹی ایس ٹیم نے پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں سابق فوجی سوربھ شرما کو ہاپوڑ سے گرفتار کیا تو یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ رقم پاکستان کو معلومات بھیجنے کے بدلے کئی بار سوربھ شرما کی اہلیہ نیہا کے بینک کھاتوں میں بھیجی گئی تھی۔

پیسے بھیجنے والے نوجوان انس کو یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے گجرات کےگودھرا سے گرفتار کیا ہے۔

وہیں اے ٹی ایس کی ٹیم ان دونوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اس دوران انس نے تفتیش میں یہ بھی بتایا تھا کہ اس نے متعدد بار پیسے کیوں بھیجے۔جبکہ سوربھ شرما کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سے اس کا رشتہ اچھا نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے اس سے دور رہ رہی ہیں۔ اب اے ٹی ایس کی ٹیم سوربھ شرما کی اہلیہ نیہا سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے سوربھ شرما اور انس کے موبائلز کو فرانزک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اور موبائل سے بھیجی گئی دونوں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ معلومات کس طرح کی بھیجی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details