بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش میں گذشتہ دو روز سے ای وی ایم EVMs ایک بڑا مسلہ بنا ہوا ہے۔ سماجوادی پارٹی ای وی ایم کے تعلق سے قسم قسم کے الزامات عائد کر رہی ہے اور اس کے کارکنان کاؤنٹنگ مرکز پر بڑی تعداد میں یکجا ہو کر ای وی ایم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وہیں بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ انوراگ وتس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ای وی ایم مکمل طور پر محفوظ ہے۔ عوام اور دیگر سیاسی پارٹیاں اس کی فکر نہ کریں۔
بارہ بنکی کے کاؤنٹنگ مرکز نوین منڈی کا جائزہ لینے کے بعد انوراگ وتس نے ای ٹی وی بھارت کے سوال پر کہا کہ ای وی کی حفاظت الیکشن کمیشن کی بتائی گئی ہدایات کے مطابق ہی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اسٹرانگ روم میں محفوظ ہیں۔ تمام ای وی ایم اسٹرانگ روم کی سی سی ٹی وی کمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
اسٹرانگ روم کے باہر پیرا ملٹری فورسیز مستعد ہیں، ساتھ تمام امیدواروں کے ایجینٹ بھی نگرانی میں مصروف ہیں۔
نوین منڈی کی چاروں جانب پولیس تعینات ہے اور کسی بھی شخص کو بغیر اجازت کے اندر آنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پریشان نہ ہوں، ووٹوں کی گنتی پوری شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہے، عوام کو ہر مرحلے کی کاؤنٹنگ کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے میڈیا سینٹر بھی بنایا گیا ہے، جہاں ذرائع ابلاغ کے ذریعے وہ پل پل کی خبر لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بنارس میں ای وی ایم سے بھری گاڑی ملنے اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کی طرف سے دھاندلی کی شکایت کے ساتھ ہی پارٹی کی جانب سے میمورنڈم دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اب جواب دیا ہے۔
منگل کو دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے یہ نوٹس میں یہ لایا گیا کہ 8 مارچ 2022 کو وارانسی میں کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) ایک گاڑی میں لے جا رہی تھیں، جس پر وہاں موجود سیاسی نمائندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Election Commission gave the Answer on Varanasi EVM Issue