اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2022, 10:51 PM IST

ETV Bharat / state

EVM Strong Room Power Cut in Meerut: اسٹرانگ روم کی بجلی کٹ ہونے پرای وی ایم کی حفاظت پرسوال

میرٹھ کے سرداروللبھ بھائی پٹیل کرشی یونیورسٹی میں ای وی ایم کے لیے بنائے گئے اسٹرانگ روم میں بجلی سپلائی کٹ ہو نے سے ای وی ایم کی حفاظت پر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ EVM Strong Room Power Cut In meerut

EVM Strong Room Power Cut In meerut
EVM Strong Room Power Cut In Meerut: اسٹرانگ روم کی بجلی کٹ ہونے پرای وی ایم کی حفاظت پرسوال؟

میرٹھ:اترپردیش اسمبلی انتخابات اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ آخری مرحلے کے لیے 7 مارچ کو ووٹنگ ہونی ہے اور 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہونی ہے۔ تاہم اس سے قبل میرٹھ کے اسٹرانگ روم میں رکھے ای وی ایم مشین کی حفاظت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ EVM Strong Room Power Cut In Meerut

واضح رہے کہ' میرٹھ میں ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشینز کو میرٹھ کی لوہیا نگر سبزی منڈی اور سردار وللبھ بھائی پٹیل کرشی یونی ورسٹی میں رکھا گیا ہے۔ اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لیے جہاں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہیں اسٹرانگ روم کے اندر بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاص نگرانی کی جا رہی ہے۔

اسی درمیان حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اسٹرانگ روم میں گزشتہ روز بجلی کی پاور سپلائی کٹ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسٹرانگ روم کے باہر ڈیوٹی کر رہے پولیس اہلکاروں کے علاوہ امیدواروں کے نمائندوں میں بے چینی پائی گئی کیونکہ بجلی نہ ہونے سے قریب 30 سے 40 منٹ کیمرے بند رہے جس پر اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔ EVM Strong Room Power Cut In Meerut

امیدواروں کے نمائندے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی بتا رہے ہیں اور ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے جس طرح سے دیگر اضلاع سے اسٹرانگ روم کی حفاظت میں چوک کے معاملے سامنے آئے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ یہاں پر بھی ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے۔'

حالانکہ اسٹرانگ روم میں رکھی ای وی ایم کی بجلی سپلائی کو اور مضبوط کرنے کے لیے نئے انورٹر کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، تاکہ آئندہ بجلی کی سپلائی کو برقرار رکھا جا سکے۔ اسٹرانگ روم کی ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس افسران ای وی ایم کی حفاظت میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ ہونے کے دعوے کررہے ہیں۔'


اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں دس مارچ کو نتائج آنے ہیں ایسے میں اسٹرانگ روم میں رکھی ای وی ایم کی نگرانی میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کتنی پختہ ہے یہ بجلی سپلائی کی رکاوٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ ضرورت ہے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کو ای وی ایم کی حفاظت کے لیے معقول انتظامات کرنے کی تاکہ نتائج کے دوران کسی قسم کے الزامات سے بچا جا سکے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details