اردو

urdu

ETV Bharat / state

SP Leader over EVM Rigging: یوپی کے انتخابات میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، ایس پی رہنما - SP candidate blames Election Commission

اترپردیش اسمبلی اںتخابات میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار رہے امرجیت سنگھ بلاسپور اسمبلی حلقہ سے 307 ووٹوں سے شکست کھانے کے بعد آج کہا کہ وہ جیتے ہوئے امیدوار ہیں، ان کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکن کمیشن حکومت کے اشارے پر کام کر رہا ہے SP Leader Blames Election Commission۔

اترپردیش اسمبلی میں ای وی ایم سے خرد برد کی گئی: ایس پی امیدوار
اترپردیش اسمبلی میں ای وی ایم سے خرد برد کی گئی: ایس پی امیدوار

By

Published : Mar 17, 2022, 9:15 PM IST

رامپور:اترپردیش کے ضلع رامپور کے بلاسپور اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار امرجیت سنگھ نے الیکشن کمیشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جیتنے کے بعد سازشاً ہرایا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں ای وی ایم پر بالکل یقین نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔


امرجیت سنگھ بلاسپور اسمبلی حلقہ سے 307 ووٹوں سے شکست کھانے کے بعد آج کہا کہ وہ جیتے ہوئے امیدوار ہیں اور ان کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا یہ پہلا ایسا الیکشن دیکھا جس میں سب سے زیادہ خرد برد EVM Rigged in Uttar Pradesh Assembly Elections کیا گیا۔

امرجیت سنگھ نے اپنے ووٹوں کی لسٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں درج ووٹوں کے حساب سے وہ جیتے ہوئے امیدوار ہیں لیکن اچانک بی جے پی امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

امرجیت سنگھ نے الیکشن کمیشن پر کئی الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکن کمیشن حکومت کے اشارے پر کام کر رہا ہے SP candidate blames Election Commission اور بھارت کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ان سازش کرنے والوں میں میڈیا کے بھی کچھ نام نہاد ادارے شامل ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے غیر جانب داری والی صحافت کرنے والے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اچھے صحافیوں کو میدان میں آنا ہوگا جس سے جمہوریت کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے ای وی ایم مشین کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ای وی ایم پر بالکل یقین EVM Rigged in Uttar Pradesh Assembly Elections نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے رامپور کے بلاسپور اسمبلی حلقہ سے امرجیت سنگھ کو اترپردیش کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ کے مدمقابل اپنا امیدوار بنایا تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران امرجیت سنگھ تمام راونڈ میں بی جے پی کے بلدیو سنگھ اولکھ سے آگے چل رہے تھے لیکن آخری راؤنڈ میں وہ اچانک 307 ووٹوں سے ہار گئے۔

بی جے پی کے امیدوار بلدیو سنگھ اولکھ کو ایک لاکھ ایک ہزار 998 ووٹ آئے جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار امرجیت سنگھ کو ایک لاکھ ایک ہزار 691 ووٹ حاصل ہوئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details