اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سو فیصدی جرائم روکنے کی گارنٹی بھگوان رام بھی نہیں دے پائیں گے' - ریاست اُترپردیش کے ضلع بارہ بنکی

یوگی حکومت میں وزیر مملکت محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی رویندر سنگھ عرف دھنی سنگھ نے خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے سوال پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'سو فیصدی جرائم روکنے کی گارنٹی تو بھگوان رام بھی نہیں دے پائے تھے تو ہماری حکومت یہ گارنٹی کیسے دے سکتی ہے؟'

وزیر مملکت محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی رویندر سنگھ
وزیر مملکت محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی رویندر سنگھ

By

Published : Dec 5, 2019, 4:52 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب رویندر سنگھ سے اناؤ میں جنسی زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے کے کریہہ جرم کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ ریاست کا نظم و نسق درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے کی حکومتوں میں ملزمین کو سہارا دیا جاتا تھا، لیکن یوگی حکومت ہی ایسی حکومت ہے جہاں ملزمین کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔'

وزیر مملکت محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی رویندر سنگھ

انہوں نے کہا کہ 'جب سماج ہے تو جرم ہونا لازمی ہے۔ سو فیصدی جرائم رکنے کی گارنٹی جب بھگوان رام نہیں دے پائے تو ہم کیسے دے سکتے ہیں؟'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم جرم کا زیادہ سے زیادہ انکشاف کر کے ملزمین کو جیل بھیجنے کا کام کر سکتے ہیں اور وہ کر بھی رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details