نوئیڈا: ای وی انڈیا ایکسپو 2023: ہندوستان کا سب سے بڑا الیکٹرک موٹر وہیکل شو اور الیکٹرک گاڑیوں، ہائبرڈ گاڑیوں، آٹوموٹر پرزوں، ایسیسریز، بیٹری مینجمنٹ اور اسٹوریج سسٹم، چارجنگ ڈیوائسز، چارجنگ انفراسٹرکچر، ڈیوائسز اور سافٹ ویئر، خام مال اور متعلقہ صنعتوں پر بین الاقوامی نمائش کی شروعات گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کے انڈیا ایکسپو سینٹر میی ہوئی۔ اس کا اہتمام گرین سوسائٹی آف انڈیا اور انڈین ایگزیبیشن سروسز نے کیا۔ اس پروگرام کا افتتاح جسونت سنگھ سینی جی ایم ایل اے، سہارنپور یوپی اور ڈاکٹر مہیش شرما، ایم پی نوئیڈا نے کیا۔
ای وی انڈیا 2023 ایک ایسا شو ہے جو ای وی مینوفیکچرز، متعلقہ صنعت کے مینوفیکچرز، سروس فراہم کرنے والوں کو اپنی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز، آلات، اسمارٹ اور نکسٹ جین ٹرانسپورٹیشن، نیٹ ورکنگ اور صنعت کے ساتھ کاروباری نمائش کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ نمائش ایک بہترین انٹرایکٹو پلیٹ فارم ہے، جس نے وسائل کے اشتراک مصنوعات کی خریداری اور ڈسپلے کے لیے ایک قابل ذکر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
اس سال نمائش میں دو سو سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ بڑے برانڈز ہیں، جن میں ٹاٹا موٹرز، ایم جی موٹرز، گو ایزی، یکوزا ای بائک، کوانٹم انرجی، جوائن موبلٹی، اسمارٹ سولٹررا ای وی چارجر، سرویٹک ای چارجنگ، شکتی ای وی موٹرز وغیرہ شامل ہیں۔
انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن اور سوسائٹی آف اسمارٹ ای موبلٹی کے ذریعہ تعاون یافتہ، نمائش کنندگان کے پروفائل میں الیکٹرک گاڑیوں، چارجنگ انفراسٹرکچر آلات اور حل، آٹو پرزے، بیٹری مینوفیکچررز، بیٹری مینجمنٹ سسٹمز، بیٹری اسٹوریج سسٹم، آئی او ٹی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر، خام مال، متعلقہ مصنوعات اور لوازمات، ہائبرڈ گاڑیوں کی متعدد کمپنیاں اور برانڈز شامل ہیں۔