رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ ماہ رمضان المبارک اہل ایمان کے لیے بڑا ہی بابرکت اور رحمتوں بھرا مہینہ ہے۔ رمضان میں مساجد کی رونق دوبالا ہو جاتی ہے۔ لوگ عبادتوں میں مشغول رہتے ہیں اس ماہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر نیکی کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا، اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں، روزہ ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض ہے اس لیے اس مبارک مہینے کا نہایت ذوق و شوق سے عبادت کریں۔ The Spiritual Virtues of Ramadan
Ramadan 2022: روزہ ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض ہے - Qari Muhammad Huzaifa Qasmi on Ramadan
مظفر نگر کی حوض والی مسجد کے امام قاری محمد حذیفہ قاسمی نے ماہ رمضان کے تعلق سے بتایا کہ 'اس مہینے میں ہر نیکی کا ثواب بڑھادیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ماہ رمضان میں قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں کیونکہ قرآن پاک رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے۔' Qari Muhammad Huzaifa Qasmi on Ramadan
یہ بھی پڑھیں: How to Recite Qur'an in Ramadan: رمضان میں قرآن کیسے پڑھیں، مولانا رضی الاسلام ندوی
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی حوض والی مسجد کے پیش امام قاری محمد حذیفہ قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 'اس مبارک مہینے میں نماز پابندی سے پڑھیں اور ساتھ ہی ساتھ تہجد کا بھی اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ 'زیادہ سے زیادہ غریب عوام کی مدد کریں۔ ماہ رمضان میں قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں کیونکہ قرآن پاک رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے۔ اسی طرح تراویح بھی رمضان المبارک کا خاص تحفہ ہے۔'