ڈاکٹر سلمان راغب گذشتہ چند ہفتوں سے ڈائلیسس پر تھے. وہ کئ برسوں تک انقلاب (بنارس ایڈیشن) کے مدیر رہے فی الوقت وہ ای ٹی وی بھارت سے وابستہ تھے اور اپنی رپورٹنگ سے بنارس کی علمی، ادبی اور تعلیمی اہمیت کو ملک گیر پیمانے پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے فارغ تھے اور پروفیسر ظفر احمد صدیقی صاحب کی نگرانی میں کلام مومن کی فرہنگ کی تدوین پر اہم تحقیقی کام کیا تھا۔
معروف سہ ماہی رسالہ ارتقاء کی اشاعت انہی کی فکر کا نتیجہ ہے. بنارس میں اردو فضا کو بحال کرنے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد کی جاتی رہیں گی. ان کی وفات سے بنارس میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا جس کا پر ہونا مشکل ہے.
ان کی زندگی ایک خوشگوار جھونکا تھی جب تک رہے معاشرے میں خوشبو بکھیرتے رہے، اب نہیں ہیں تو بھی ان کے کاموں کی اہمیت انھیں زندہ رکھے گی.
مرحوم انتہائی خلیق اور بڑی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ بنارس کا معروف ادارہ جامعہ سلفیہ میں دینی تعلیم حاصل کی تھی، لیکن مسلکی تعصب سے ہمیشہ کنارہ کش رہے اور مسلم معاشرے میں تعلیم کی اشاعت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔