لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو سے تعلق رکھنے والا اے ایم یو ولڈ بوائز یونیورسٹی ایسوسی ایشن نے لکھنو یونیورسٹی سے تین گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اقراء رضوان وارثی کو 10 ہزار نقدی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سید شعیب احمد نے کہا کہ اقراء نے لکھنؤ یونیورسٹی سے تین گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ تعلیمی میدان میں لڑکیاں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ ہم لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے لیکن غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر پائے یہ بھی بہت افسوسناک بات ہوگی۔ لہذا میں ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ اقرا رضوان کی مالی مدد کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات کو بھی کی ذمہ داری لی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کو کہا گیا ہے کہ جو بھی ضرورت محسوس ہو تو ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں ان کی پوری مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ان انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی طالبہ اقرا کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مالی تنگی کا سامنا ہے۔ اسی وقت ایسوسی ایشن نےفیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی مدد کی جائے اور آج کچھ رقم سپرد کیا ہے اور مستقبل میں بھی ان کی مدد کی جائے گی۔