اردو

urdu

ETV Bharat / state

اٹاوہ: خاتون سپاہی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ایک گرفتار - ایٹاوہ ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پولیس نے خاتون سپاہی کو نشہ آور اشیاء کھلا کر عصمت دری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اسے جیل بھیج دیا۔

عصمت دری کے الزام میں ایک گرفتار
عصمت دری کے الزام میں ایک گرفتار

By

Published : Jun 15, 2021, 10:47 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ یہاں فرینڈس کالونی تھانے میں تعینات خاتون سپاہی وجے نگر محلے میں کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ مکان مالک کے بیٹے کنہیا نے 15اگست 2019 کو پینے کے پانی میں نشہ آور اشیاء ملا کر بیہوش کر کے اس کے ساتھ عصمت دری کیا۔ اس دوران ملزم نے اس کا ویڈیو بھی بنا لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون سپاہی کو مسلسل بلیک میل کر کے اس سے پیسے وصول کررہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم نے خاتون سپاہی کے ساتھ 22مئی کو عصمت دری کیا۔ ملزم نے خاتون سپاہی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details