اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے شہر کوتوالی علاقے میں فوجی گیس سروس ملازمین کے اواگڑھ ہاوس کالونی میں ہوئی سات لاکھ روپئے کی لوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس او پی سنگھ نے ہفتہ کو بتایا 'کوتوالی شہر علاقے میں فوجی گیس سروس ملازمین کے اواگڑھ ہاوس کالونی میں جمعرات کو ہوئی سات لاکھ دس ہزار 358 روپئے کی لوٹ ہوئی تھی'۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے چار ملزمین، رامیسور، رویش، روی شرما کو گرفتار کیا ہے۔