اردو

urdu

ETV Bharat / state

Establishment of Modern Educational Institutions: دینی ماحول میں عصری تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، حافظ عبیداللہ بنارسی - جمعیۃ علماء اُترپردیش

حافظ عبید اللہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر مولانا ریحان نجمي اور انکے رفقاء کی خدمت کا اعتراف نہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی کیونکہ مولانا ریحان نجمی اور انکے ساتھی بڑی قربانی کے ساتھ سالوں سے اس گاؤں کی کئی مساجد میں نمازِ جمعہ پڑھانے کے لیے جاتے ہیں اور نمازِ جمعہ سے قبل اصلاحی بیان بھی ہوتا ہے۔ گاؤں کے ماحول میں تبدیلی اور دینی و تعلیمی بیداری ان حضرات کی اجتماعی محنتوں کا نتیجہ ہے- Jamiat Ulema of Uttar Pradesh

حافظ عبیداللہ بنارسی
حافظ عبیداللہ بنارسی

By

Published : Jun 5, 2022, 12:44 PM IST

وارانسی:دینی ماحول کے ساتھ عصری تعلیمی اداروں کا قیام اس وقت کی بہت اہم ضرورت ہے۔ آج زمانہ صلاحیتوں کا متلاشی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے اندر صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اُنہیں وہ وسائل،ماحول اور پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے جہاں پر اُنکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جا سکے۔ اگر ہم نے تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ کام کرلیا تو انشاء اللہ ہماری آئندہ نسلوں کو سماج میں ذلیل و رسوا نہیں ہونا پڑے گا۔

Jamiat Ulema of Uttar Pradesh

ہمیں اس بات کو ماننا پڑیگا کہ جس طرح اپنے بچوں کے کھانے پینے اور کپڑوں کی ضروریات کو ہم اپنی ذمه داری سمجھتے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے اہم ذمه داری اُنہیں تعلیم دینا ہے۔ ہمیں ایک وقت کم کھانا پڑے وہ تو ہمیں منظور ہے، لیکن ہم اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم ضرور دلائیں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور جسمانی تربیت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اُنہیں جمعیۃ یوتھ کلب سے جوڑیں۔


مذکورہ خیالات کا اظہار حافظ عبید اللہ ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء اُترپردیش مشرقی زون نے گوپالا پور ضلع چندولی میں ایک پرائمری اسکول کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پرائمری اسکول انجمن محمود المدارس کے زیرِ انتظام اور جمعیۃ علماء بنارس کے زیر نگرانی کام کر رہا ہے۔ یہ وہ گاؤں ہیں جہاں چند عرصہ پہلے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء بنارس کے زیرِ اہتمام منظم مکتب کا نظام شروع کیا گیا تھا، الحمدللہ مکتب کے ذمه دار حافظ عبداللہ طالب، اور نگراں مولانا عمار یاسر کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے کہ لوگوں کے اندر اتنی تعلیمی بیداری پیدا ہوئی کہ گاؤں میں ایک اسکول کی ضرورت محسوس ہوئی اور الحمدللہ آج اس کا افتتاح بھی ہو گیا اور چند دنوں میں ہی متعینہ سیٹ بھی پر ہو گئی۔

حافظ عبید اللہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر مولانا ریحان نجمي اور انکے رفقاء کی خدمت کا اعتراف نہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی کیونکہ مولانا ریحان نجمی اور انکے ساتھی بڑی قربانی کے ساتھ سالوں سے اس گاؤں کی کئی مساجد میں نمازِ جمعہ پڑھانے کے لیے جاتے ہیں اور نمازِ جمعہ سے قبل اصلاحی بیان بھی ہوتا ہے۔ گاؤں کے ماحول میں تبدیلی اور دینی و تعلیمی بیداری ان حضرات کی اجتماعی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی محنتوں کو قبول فرمائے، علاقہ کے حالات میں صالح تبدیلی کا ذریعہ بنائے اور اس ادارہ کو ہر طرح کی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے محفوظ فرماکر دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:Jamiat Ulama's Massive Gathering In U.P's Deoband:'اگر کسی کو ہم پسند نہیں تو وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں'


اس افتتاحی پروگرام میں حافظ عبید اللہ، مولانا ریحان نجمِی،حاجی عبد الرحمٰن قیصر،حافظ ابو حمزہ،محمد رضوان وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details