اردو

urdu

ETV Bharat / state

Admission Test in AMU: اے ایم یو میں نویں جماعت میں داخلے کے لیے داخلہ امتحانات - اے ایم یو گلس اسکول

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولز میں نویں جماعت کے داخلے کے لیے داخلہ امتحانات 22 مراکز میں منعقد ہوئے جس میں تقریباً بارہ ہزار طلباء نے شرکت کی۔Entrance Tests for admission in 9th class in AMU

AMU IX class admission Test
اے ایم یو میں نویں جماعت میں داخلے کے لیے داخلہ امتحانات

By

Published : Jun 26, 2022, 4:34 PM IST

علیگڑھ:اے ایم یو میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء سال بھر تیاری کر کے داخلہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اے ایم یو اپنے اسکولز میں داخلہ کے لیے پہلی، چھٹی اور نویں جماعت کے داخلے امتحانات کرواتی ہیں جس میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا شرکت کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں آج صبح دس بجے سے بارہ بجے تک تعلیمی سال 2022-23 کے لیے نویں جماعت کے داخلے کے لیے داخلہ امتحان 22 امتحانی مراکز پر منعقد کیے گئے۔ اے ایم یو کے مختلف اسکولز میں نویں جماعت میں داخلہ کے لیے تقریباً 12306 درخواستیں موصول ہوئی تھی۔

اے ایم یو میں نویں جماعت میں داخلے کے لیے داخلہ امتحانات

اے ایم یو کیمپس میں ویمنس کالج، فیکلٹی آف آرٹس، انجینئرنگ کالج، یونیورسٹی پالی ٹیکنک(بوائز)، ایس ٹی ایس اسکول، آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول، اے ایم یو گرلس اسکول، سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول، سول انجینئرنگ شعبہ، شعبہ ریاضی، کامرس شعبہ، شعبہ طبیعیات، سینیئر سیکنڈری اسکول گرلس، شعبہ جغرافیہ، شعبہ جیولوجی، شعبہ زولوجی، شعبہ نباتیات، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (قدیم و جدید عمارت)، شعبہ شماریات، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) اور یونیورسٹی پالی ٹیکنک (گرلز) کے مراکز پر یہ داخلہ امتحان منعقد کیے گئے جس میں سب سے بڑا مرکز اے ایم یو گلس اسکول تھا جس میں تقریبا بارہ سو بچوں نے امتحان دیئے۔

اے ایم یو گرلز اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک نے نویں جماعت کے داخلے امتحانات اور مراکز سے متعلق بتایا کہ مرکز میں سبھی ضروری انتظامات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ طالبات کے سیٹنگ ارجمنٹ کے ساتھ پینے کا پانی والدین کے بیٹھنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ہمارے مرکز میں داخلہ امتحان بہت اچھے طریقے سے کروایا جا رہا ہے یونیورسٹی کے اعلی عہدیداران بھی دورے پر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:UP BEd Admit Card 2022: یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details