ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے مدنپورہ علاقے میں واقع حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا 337 واں عرس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ آج (بدھ) تیسرے دن عوام کا کافی ہجوم رہا۔
بنارس: حضرت ملنگ شاہؒ کا عرس اختتام پذیر حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا روضہ بنارس میں گنگا جمنی تہذیب کا مرکز کہا جاتا ہے، جہاں بلاتفریق مذہب و ملت عوام اپنی حاجت لے کر آتے ہیں اور آستانے پر اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔ ساتھ ہی بابا کے وسیلے سے دعا بھی مانگتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عرس کمیٹی کے سکریٹری حاجی وحید اللہ نے بتایا کہ حضرت ملنگ شاہ کے عرس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بنارس: حضرت ملنگ شاہؒ کا عرس اختتام پذیر انہوں نے بتایا کہ نماز مغرب کے بعد محفل سماع اور چادر پوشی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور نماز عشاء کے بعد نعت و منقبت اور تقریر کا پروگرام ہوتا ہے۔
اس موقع پر ملک میں امن و شانتی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔