ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کے واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ 'کانپور پولیس کے اہلکاروں کے قتل کی واردات اور اس کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس کی گاڑی کے پلٹنے اور اس کے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر اترپردیش پولیس کی جانب سے جان سے مار دینے وغیرہ کے پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ اعلیٰ سطحی جانچ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور سانحہ میں ہلاک ہوئے آٹھ پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔'