لونی: اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے بیہٹا حاجی پور کالونی میں واقع ایک گودام میں مویشیوں کو مبینہ ذبح کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ایک نابالغ سمیت سات ملزمین کے خلاف آج چارج شیٹ داخل Encounter case police filed a charge sheet in the court کی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں ابھی ملزمین پر پولیس پر حملہ کرنے سمیت 9 مقدمات درج کیے تھے۔ مجموعی طور پر پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ ساتھ ہی انکاؤنٹر کرنے والے ایس ایچ او سے بھی تفتیش جاری ہے۔
جانکاری کے مطابق 11 نومبر کو لونی بارڈر پولیس اسٹیشن نے بیہٹا حاجی پور کالونی میں واقع سلیم پہلوان کے گودام میں مویشیوں کو ذبح کرنے کے شک میں چھاپہ مارا تھا اس دوران وہاں کئی ملزمین موجود تھے جن کے ٹانگوں میں ایس ایچ او گولی ماری۔ اور موقع سے پولس نے ایک نابالغ سمیت سات ملزمین کو گرفتار Seven youths arrested for slaughtering cattle کرلیا تھا۔
مزید پڑھین:
سبھی ملزمان کی ٹانگ میں ایک ہی جگہ گولی لگنے کے بعد یہ انکاؤنٹر شک کے گھیرے میں آگیا جس سے ایس ایچ او چرچا میں آگئے۔ تاہم معاملے کے بعد لونی بارڈر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سچن کمار نے بتایا کہ ساتوں ملزمان کے پاس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں مفرور بھورا اور دانش کو کچھ دن پہلے عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔
واضح رہے کہ آج پھر غازی آباد پولیس نے اس معاملے میں ایک نابالغ سمیت سات ملزمین کے خلاف آج چارج شیٹ داخل کی ہے۔