ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر تھانہ کھتولی کے نیشنل ہائی وے 58 کے قریب کھتولی پولیس کے ذریعہ چیکنگ آپریشن چلایا گیا تھا۔ چیکنگ آپریشن کے دوران ایک موٹر سائیکل کو پولیس نے چیکنگ کے لیے روکا موٹرسائیکل سوار بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
مظفرنگر: دس ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بدمعاش پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا جبکہ انعامی بدمعاش کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی بدمعاش نے اپنا نام منشاد رہائشی اسلام آباد بھنڈ کھٹولی بتایا۔ پولیس ٹیم نے زخمی بدمعاش کے پاس سے غیرقانونی اسلحہ کارتوس اور ایک موٹرسائیکل برآمد کیا۔ زخمی بدمعاش پر دس ہزار روپے کا انعام بھی ہے۔ زخمی بدمعاش پر ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
کھتولی سی او آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ قومی شاہراہ کے قریب چیکنگ چلائی گئی تھی جس پر موٹرسائیکل سوار جب دو افراد کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک دس ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جبکہ دیگر بدمعاش ساتھی فرار ہو گیا۔