اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابات کے لیے ملازمین کی تربیت - بارہ بنکی میں نگر پنچایت کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات

نگر پنچایت کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملازمین کی ٹریننگ کلکٹریٹ آڈٹوریم میں کرائی گئی

انتخابات کے لیے ملازمین کی تربیت
انتخابات کے لیے ملازمین کی تربیت

By

Published : Jan 7, 2020, 7:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی کے فتحپور میں نگر پنچایت کے لیے 14 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی ذمہ داری نبھانے والے ملازمین کی ٹریننگ کلکٹریٹ کے آڈٹوریم میں کرائی گئی۔

انتخابات کے لیے ملازمین کی تربیت

اس تربیتی پروگرام میں تمام ان ملازمین نے شرکت کی جنہیں حق رائے دہی کا فرض انجام دینا ہے، ان ملازمین کو ماسٹر ٹرینر نے تمام موضوعات پر تفصیل سے تربیت فراہم کی۔

خیال رہے کہ فتحپور نگر پنچایت کی چئیرمین ریشما مشکور کا دو مہینے قبل انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اس عہدے کے لیے ضمنی انتخابات میں کل چار امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 14 جنوری کو ہونے والی حق رائے دہی میں کوئی کمی نہ رہ جائے اس کے لیے 40 مراکز بنائے گئے اور ملازمین کو ٹریننگ دی گئی۔

غور طلب رہے کہ فتح پور نگر پنچایت میں کل 36 پولنگ مراکز ہیں، اس کے علاوہ انتظامیہ نے چار ٹیمز الگ سے قیام کی ہیں، تاہم پورے انتخابی عمل میں 160 ملازم تعنیات کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details