مسلمانوں میں شیعہ اور سنی مسالک کے درمیان اتحاد کو قائم کرنے کے مقصد سے رامپور کے شمس نوید ہال میں ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جہاں مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے پہنچے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید شباب نقوی نے 'شیعہ سنی اتحاد: مستقل ضرورت یا وقتی مصلحت' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے درمیان علم کی شمع روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ علم ہی ایک ایسا پل ہے جو دونوں مسالک کے درمیان اتحاد قائم کر سکتا ہے۔ اس موقع پر مولانا سید شباب نقوی نے اپنے لیکچر میں قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا کہ ’اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم نے رسول کو دین حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسلک یا فرقہ لیکر نبیﷺ دنیا میں تشریف نہیں لائے بلکہ اللہ کا دین صرف اسلام ہی لیکر آئے ہیں۔