ممبئی:چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک اور معاشرے سے الگ الگ طبقے نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہر ایک کے چہرے پر خوشی جھلک رہی تھی ۔
وزڈم فاؤنڈیشن کی سربراہ زینت شوکت علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کیونکہ جو کام روس نہیں کر سکا وہ بھارت نے کر دکھایا بھارت نے یعنی ہم نے کر دکھایا۔
گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے کہا کہ میں ان سائنسدانوں کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پنڈت جواہر لال نہرو کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔ جنہوں نے اسرو سے اس کام کا آغاز کیا تھا۔آج ہماری یہ حیثیت ہو گئی ہے کہ جہاں روس کا مشن فلاپ ہو گیا وہاں ہم کامیاب ہوئے۔