اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University اے ایم یو میں بنگلہ دیش کے نامور خطاط نے تخلیقی ورکشاپ کا انعقاد کیا - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ میں واقع تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سہ روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس تقریب میں ایران کے مشہور خطاط محبوب مرشد نے خطاطی سے متعلق طلبا و طالبات کو تربیت دی۔Eminent Calligraphist Conducts Creative Workshop

ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کا انعقاد

By

Published : Jan 10, 2023, 9:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے معین الدین احمد آرٹس گیلری میں منعقدہ تین روزہ تخلیقی خطاطی ورکشاپ کے شرکاء کو بنگلہ دیش کے معروف خطاط محبوب مرشد نے تربیت دی،محبوب مرشد جو عربی اور بنگلہ زبانوں کے مشہور خطاط ہیں۔ ایوارڈ تقریب کا اہتمام معین الدین احمد آرٹ گیلری میں ورکشاپ اور نمائش کے آخری دن کیا گیا،اس ورکشاپ میں فائن آرٹس اور اے ایم یو کے دیگر شعبہ جات کے 60 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔Eminent Calligraphist Conducts Creative Workshop


اے ایم یو کی معین الدین احمد آرٹس گیلری میں منعقدہ تین روزہ تخلیقی خطاطی ورکشاپ کے دوران کشش گرگ (بی ایف اے، فرسٹ سمسٹر)، محمد جاوید خاں (ایم ایف اے، دوئم سمسٹر) اور مدحت حسین (ایم ایف اے، فرسٹ سمسٹر) نے بہترین خطاطی کے ایوارڈ حاصل کیے۔ ورکشاپ کوآرڈینیٹر پروفیسر بدر جہاں نے بتایا کہ طلباء کو محبوب مرشد کی گفتگو اور سلائیڈ پریزنٹیشن سے بہت فائدہ ہوا، جنہوں نے بطور خطاط اپنے تخلیقی سفر اور تجربات سے بچوں طلبا و طالبات کو فائدہ پہونچایا،ور تخلیقی خطاطی کے اپنے مخصوص انداز اور تکنیک کے بارے میں انھیں بتایا۔

پروفیسر بدر جہاں نے ورکشاپ میں ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور بنگلہ دیشی فنکار کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر آذرمی دخت صفوی نے ممتاز بنگلہ دیشی فنکار کو ایک یادگاری نشان پیش کیا، جو کہ کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے سرفراز کئے جاچکے ہیں۔ پروفیسر بدر جہاں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے فائدے کے لیے معین الدین احمد آرٹ گیلری میں پینٹنگز کی مختلف تخلیقی تکنیکوں کی ورکشاپ کاآئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:AMU Research Association اے ایم یو کے ریسرچ ایسوسی ایشن شعبہ اردو کے زیراہتمام ادبی پروگرام منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details