پولیس نے احکام پر عملی جامہ پہناتے ہوئے مذکورہ افراد کو ہفتہ و اتوار سمیت دو روز کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔
راجا بھیا کے والد سمیت گیارہ لوگ دو روز کے لیے نظربند - رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع انتظامیہ نے شہ زور سابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کے والد راجا ادے پرتاپ سنگھ کے ذریعہ یوم عاشورہ کے روز راستہ میں بھنڈارہ کرنے کی اجازت کو منسوخ کرکے راجا ادے پرتاپ سنگھ سمیت گیارہ لوگوں کو دو روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا۔
ایس ایچ او تھانہ کنڈہ کوتوالی ڈی پی سنگھ نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے احکام پر عمل درآمد کرتے ہوئے جہاں راجا ادے پرتاپ سنگھ ،جتیندر یادو، آنند پال، رماکانت مشرا، بھوانی وشواکرما، روی سنگھ،ہنومان پانڈے، کیسری نندن، جمنا موریہ، نربھے سنگھ و گیا پرساد پرجاپتی سمیت گیارہ افراد ہفتہ کی شام پانچ بجے سے لے کر اتوار کی شب دس بجے تک گھروں میں نظر بند رہیں گے۔
واضح ہو کہ راجا ادے پرتاپ سنگھ ہمیشہ یوم عاشورہ کے روز راستہ میں بھنڈارہ کرکے جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے انتظامیہ کی جانب سے بھنڈارے کی اجازت نہ دے کر راجا ادے وان کے حامیوں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ نے بھنڈارے و جلوس پر پابندی لگائی ہے۔ سابقہ سال کی طرح امسال بھی یوم عاشورہ پر سبھی کو نظر بندر کر دیا گیا ہے۔