ریاست کے ضلع مئو میں منعقد ایک پروگرام کے دوران ضلع بھر کے کمہاروں کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں محکمہ کھادی گرام ادیوگ کے بینر تلے کمہاروں کو الیکٹرک چاک چلانے اور اس کے رکھ رکھاؤ کی باریکیوں سے باور کرایا گیا۔
مئو میں کھادی گرام ادیوگ کے معاون مینیجر ویریندر شرما ن نے اس موقع پر کہا ہے کہ' الیکٹرک چاک سے کمہاروں کی پہلے کے مقابلے کم محنت کرنی پڑے گی اور ان کی مصنوعات میں بھی کافی اضافہ ہوگا۔اس نئی تکنیک کی مدد سے کمہاروں کی آمدنی میں بھی خاصہ اضافہ ہوگا'۔
کمہاروں کو الیکٹرک چاک فراہم انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس مرتبہ ادیوگ کی جانب سے 60 کمہاروں کو الیکٹرک چاک فراہم کیے گئے ہیں اور اس کے استعمال سے تعلق سے پہلے ہی انھیں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔
ویریندر شرما نے یہ بھی کہا ہے آئندہ دنوں میں دیوالی کی آمد ہے اس موقع پر مٹی کے برتنوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس خوشی کے موقع پر کمہار بھی اس الیکٹرک چاک کی مدد سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔
مقامی کمہار بسنت لال کا کہنا ہے کہ' انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس الیکٹرک چاک کی مدد سے ان کے روزگار میں اضافہ ہوگا اور آمدنی بھی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمہار طبقہ بھی ترقی کرے گا۔