ضلع پنچایت انتخابات کے پیش نظر انتخابی نشان و پوسٹر کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کے مطابق اس سال پوسٹر و پرچم کی خریداری کرنے والے امیدواروں میں کمی آئی ہے۔
مراد آباد: انتخابی نشان و پوسٹر کے کاروبار متاثر پنچایت انتخابت میں استعمال ہونے والے انتخابی نشان و پوسٹر کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اس سال اتنی فروخت نہیں ہوئی، جتنی کہ گزشتہ سالوں میں ہوئی تھی۔
انتخابی نشان و پوسٹر فروخت کرنے والے دکانداروں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران اس دفعہ ہمیں ایڈوانس میں آرڈر بھی نہیں ملے، بلکہ جو خریداری لاکھوں میں ہوا کرتی تھی اب وہ خریداری چند پیسوں میں ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔
ضلع پنچایت انتخابات کے امیدوار انتخابی نشان و پوسٹر کی خریداری اس دفعہ کم کر رہے ہیں، بس ضرورت کے مطابق ہی خریدے جا رہے ہیں۔ دکانداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث بھی کاروبار متاثر ہوا ہے۔